اسلام آباد: سپریم کورٹ میں جسٹس مسرت ہلالی کی طبیعت خراب ہونے کے باعث انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی کو عدالت میں پیش ہونے سے قبل بلڈ پریشر بڑھنے کے بعد طبی معائنہ کیا گیا۔ ڈاکٹرز نے انہیں فوری آرام کا مشورہ دیا ہے تاکہ ان کی صحت مستحکم رہے۔
سپریم کورٹ میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل بنچ عارضی طور پر ڈی لسٹ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال جسٹس مسرت ہلالی دل کے عارضے میں مبتلا ہوئی تھیں اور اس کے بعد سے ان کی صحت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos