کوئٹہ: بلوچستان میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر صوبائی حکومت نے کوئٹہ سمیت کئی علاقوں میں تین دن کے لیے انٹرنیٹ سروس بند کر دی ہے۔
پبلک ٹرانسپورٹ، خاص طور پر کوئٹہ سے پنجاب جانے والی بسیں بھی تین دن کے لیے روک دی گئی ہیں، جبکہ کوئٹہ کے کینٹ علاقے میں تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔ باقی شہر اور دیگر علاقوں میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
انٹرنیٹ اور ٹرانسپورٹ بند ہونے سے تاجروں، طلبہ اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ صوبائی حکومت نے یہ اقدامات وانا کیڈٹ کالج اور اسلام آباد کی ضلعی کچہری کے باہر ہونے والے حملوں کے بعد ممکنہ دہشت گردانہ خطرات کے پیش نظر کیے ہیں۔
ابتدائی طور پر 12 سے 14 نومبر تک کوئٹہ سے دیگر صوبوں جانے والی مسافر بسوں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس کا نوٹیفکیشن بعد میں منسوخ کیا گیا۔ تاہم بعد ازاں نئی پابندی کا اعلان کیا گیا، جس کے تحت کوئٹہ سے براستہ لورالائی پنجاب اور براستہ ژوب ڈیرہ اسماعیل خان و خیبر پختونخوا جانے والی بسوں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos