اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کانونٹ جیسس اینڈ میر، بیکن ہاؤس اور روٹس اسکول سسٹم کے طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست میں افواجِ پاکستان کے آپریشنل امور اور داخلی صورتحال پر گفتگو کی۔
پرنسپل نے افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ طلبہ و اساتذہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پاک فوج پر فخر کا اظہار کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ کو حقائق کو درست نقطہ نظر سے دیکھنے اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی پروپیگنڈا، گمراہ کن اور نقصان دہ معلومات سے آگاہ رہنے کی تلقین کی۔
اساتذہ نے کہا کہ آج کی نشست نے انہیں ازلی دشمن کے تزویراتی چالوں کا مقابلہ کرنے کا طریقہ سمجھنے میں مدد دی اور پاک فوج کی بہادری اور عزم کو سراہا۔
طلبہ نے بھی کہا کہ ہمیں میڈیا میں پھیلائی جانے والی خبروں کی تحقیق کر کے سچائی جاننی چاہیے اور پاک فوج کے ساتھ مل کر ملک کو دہشت گردی سے محفوظ بنانے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos