کمارسنگارا۔فائل فوٹو

پاکستان کی حمایت میں سنگاکارا کے بیان سے بھارت پر بجلی گرگئی

سری لنکا کے عظیم بلے باز، سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر کمار سنگاکارا نے پاکستان میں کرکٹ سیریز کھیلنے کے حق میں بیان دے کر بھارت پربجلی گرادی۔حالیہ دنوں میں سیکیورٹی معاملات پر کچھ سری لنکن کھلاڑیوں کی جانب سے دورہ ملتوی کیے جانے کی درخواست پر رد عمل میں سنگاکارا نے کہاکہ کچھ دوستیاں ایسی ہوتی ہیں جن کو چھوڑا نہیں جا سکتا۔

 

ذرائع کے مطابق سری لنکا کو پاکستان آنے سے روکنے کی کوشش کرتے ہوئے دورہ بھارت کی آفر کی گئی تھی تاہم سری لنکن بورڈ نے بھارتی آفرمسترد کرکے پاکستان آنے کو ترجیح دی۔

 

سنگاکارا نے کہا کہ میں اس ٹیم کا حصہ تھا جس پر لاہور میں حملہ ہوا لیکن پاکستانی فورسز نے اسے ناکام بنا دیا تھا، اس کے بعد بھی میں بہت بار پاکستان آیا ہوں اور آئندہ بھی آتا رہوں گا کیونکہ پاکستان میں کرکٹ کا الگ ہی مزہ ہے اور پاکستانیوں کا پیار ہمیشہ مجھے یہاں کھینچ لاتا ہے۔

 

اسلا م آباد میں خودکش حملے کے بعد سری لنکاکے کچھ کھلاڑی دورہ ادھوراچھوڑکر واپس جانے کے خواہش مندتھے لیکن پاکستانی حکام بشمول فیلڈمارشل عاصم منیر کی کوششوں اور یقین دہانی پر سری لنکن بورڈ نے ٹیم کو دورہ مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

 

گذشتہ روزاس حوالے سے چیئرمین پی سی بی اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کے درمیان راولپنڈی سٹیڈیم میں 90 منٹ تک ملاقات ہوئی۔محسن نقوی نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان جاری رکھنے پر آمادہ کیا۔محسن نقوی نے سری لنکن ٹیم ممبران کے تمام تحفظات دور کیے اورمہمان کھلاڑیوں کو مطمئن کیا۔

 

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے سری لنکن ٹیم کو بتایا کہ وہ ذاتی طور پر تمام کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کو سپروائز کریں گے اور انہوں نے سری لنکن کھلاڑیوں کی فیملیز کو بھی پاکستان آکر میچز دیکھنے کی دعوت دی۔

 

ذرائع کے مطابق سری لنکا کی ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے پاک فوج کے دستے تعینات کیے گئے ہیں۔

 

پاک ،سری لنکا دوطرفہ ایک روزہ مقابلوں کی سیریزکا دوسرامیچ آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو سیریزمیں ایک صفرسے برتری حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔