پاکستان سے عمان تک فیری سروس شروع ہونے جا رہی ہے، جو نہ صرف تجارتی حجم بڑھائے گی بلکہ پاکستانی تارکین وطن کے لیے سفر کو بھی آسان بنا دے گی۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار کے مطابق مفاہمت نامہ جلد دستخط ہوگا اور عمانی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا تاکہ انتظامات کو حتمی شکل دی جا سکے۔
نئے فیری روٹ کے ذریعے خطے کے ممالک کو وسط ایشیا کی منڈیوں تک رسائی حاصل ہوگی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جس سے پاکستان کی اقتصادی سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی۔ یہ سروس نہ صرف تجارتی تعلقات کو مضبوط کرے گی بلکہ پاکستانیوں کے روزمرہ سفر کو بھی سہل اور محفوظ بنائے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos