پاکستان سپر لیگ میں 2 نئی ٹیمیں شامل کرنے کے لیے 6 نام فائنل ہو گئے۔ ان میں راولپنڈی ، سیالکوٹ ، فیصل آباد حیدر آباد ، مظفر آباد اور گلگت شامل ہیں۔
نئی فرنچائزز کی فروخت کے لیے ٹینڈرز جلد جاری ہوں گے۔
دل چسپی رکھنے والے افراد یا سرمایہ کار مذکورہ 6 شہروں میں سے کوئی فرنچائز منتخب کرسکتے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ ابتدا میں 5 ٹیموں پر مشتمل تھی۔ ان میں اسلام آباد ، لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ شامل تھے۔ بعد میں ملتان کا اضافہ ہوا۔
پی ایس ایل کا 11واں ایڈیشن 8 ٹیموں کے ساتھ 2026 میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فرنچائزز اور دیگر تجارتی اثاثوں کے لیے آزادانہ تخمینہ کاری کا عمل بھی مکمل کر لیا ہے۔
تمام فرنچائزز کو تجدیدی پیشکش کے خطوط نئی فرنچائز فیس معلومات کے ساتھ باضابطہ ارسال کر دیے گئے ہیں۔
تمام فرنچائزز سے مقررہ مدت کے اندر اپنے فیصلے سے آگاہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
دسمبر میں فرنچائز کے موجودہ معاہدے ختم ہو جائیں گے۔ 10 سال کے لیےنئے کنٹریکٹ کیے جا رہے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos