شام کے جنوبی علاقے سویدا میں دروز قبائل اور سرکاری شامی افواج کے درمیان ایک بار پھر جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ غیرملکی ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان کئی گھنٹوں تک لڑائی جاری رہی، جس میں ہلکے ہتھیار، مارٹر گولے اور ڈرونز استعمال کیے گئے۔
دروز قیادت کے مطابق کشیدگی کا آغاز سرکاری فورسز کی کارروائیوں کے بعد ہوا۔ قبائل کے روحانی رہنما شیخ حکمت الہجری نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ملیشیا نے حکومتی دستوں کی پیش قدمی روک دی ہے اور ان پر جانی نقصان بھی پہنچایا ہے۔
تاحال شامی حکومت کی جانب سے تازہ صورتحال پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos