سویڈن: بس نے سٹاپ پر کھڑے افراد کو کچل دیا،3ہلاک،تین زخمی

سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں ایک بس نے بس سٹاپ پر موجود افراد کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں تین افراد  ہلاک اور3 زخمی ہوگئے۔

 

رپورٹس کے مطابق حادثہ سٹاک ہوم کے وسطی علاقے میں بس سٹاپ کے قریب پیش آیا۔ حادثے کے وقت بس پر کوئی مسافر سوار نہیں تھا۔ سٹاک ہوم ریسکیو سروس کے ترجمان نے کہا کہ حادثے میں چھ افراد متاثر ہوئے ہیں، تاہم ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی حتمی تعداد نہیں بتائی گئی۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ حادثہ غیر ارادی تھا یا کوئی حملہ تھا۔ بس کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر کام کر رہی ہیں۔

 

سویڈن کے وزیراعظم اولف کرسٹیرسون نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہیں اور ان کی تمام تر ہمدردیاں متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔