ارجنٹینا کے شہر ایزیزا کے صنعتی علاقے میں ایک زور دار دھماکا ہوا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
میئر ایزیزا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اسپیگزینی انڈسٹریل پارک کے اندر پیش آیا، جہاں دھماکے کے نتیجے میں متعدد فیکٹریاں متاثر ہوئیں اور قریبی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
میئر نے بتایا کہ دھماکے کے بعد آگ کے بڑے شعلے علاقے میں پھیلتے دیکھے گئے، اور دھماکوں سے مختلف فیکٹریوں میں لگنے والی آگ انتہائی شدید نوعیت کی تھی۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ انہوں نے دھماکے سے کچھ لمحے قبل آسمان سے کوئی چیز گرتے ہوئے دیکھی۔
میئر ایزیزا کے مطابق حادثے میں ایک چھوٹا طیارہ گرنے کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، تاہم حکام نے آگ پر مکمل قابو پانے تک طیارہ گرنے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos