پی سی بی نے پی ایس ایل کی نئی فرنچائزز کے لیے ٹینڈر طلب کر لیے

یکنیکل پروپوزلز جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر ہے۔ صرف تکنیکی طور پر اہل بڈرز بڈنگ کے اگلے مرحلے میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔

               
November 15, 2025 · اسپورٹس

پی ایس ایل۔ فائل فوٹو

 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کی ساتویں اور آٹھویں ٹیموں کے فرنچائز حقوق کی فروخت کے لیے ٹینڈر طلب کر لیے ہیں۔

پی سی بی کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر ہے۔ صرف تکنیکی طور پر اہل بڈرز بڈنگ کے اگلے مرحلے میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔

پی ایس ایل کی نئی فرنچائزز کے نام حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی میں سے رکھے جا سکتے ہیں۔