حیدرآباد،فیکٹری میں دھماکا،6 افراد جاں بحق،7 زخمی

 

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں پٹاخے تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری میں ہونے والے زور دار دھماکے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔

دھماکے کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی ٹیمیں بھی سرگرم ہیں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق پٹاخے ایک ہی کمرے میں تیار کیے جا رہے تھے، جو دھماکے کے بعد مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

اب تک ملبے سے 13 شدید زخمی افراد کو نکال کر بھٹائی ہسپتال اور سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے تصدیق کی ہے کہ رہائشی گھر میں غیر قانونی طور پر پٹاخوں کی فیکٹری قائم کی گئی تھی، جس میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابر تھے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو فیکٹری کے حفاظتی انتظامات کا فوری آڈٹ کرنے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ مزدوروں کی جانوں کے تحفظ میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس اندوہناک واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔