اسرائیل نے معاہدے کے تحت بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے ذریعے مزید 15 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ حکام کے حوالے کر دی ہیں۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق فرانزک ٹیمیں اب تک 97 لاشوں کی شناخت مکمل کر چکی ہیں۔
وزارت صحت نے بتایا کہ 10 اکتوبر سے جاری جنگ بندی کے بعد اسرائیل مجموعی طور پر 330 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کر چکا ہے۔ حکام کے مطابق واپس کی جانے والی لاشوں کی شناخت اور تدفین کا سلسلہ جاری ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos