کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری اور آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات زرداری ہاؤس میں منعقد ہوئی، جس میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں۔
ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے فیصل ممتاز راٹھور کو ہدایت کی کہ وہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے مسائل کو ذمہ داری اور خوش اسلوبی کے ساتھ حل کریں اور عوامی رابطوں کو بڑھا کر حقیقی مسائل سے مسلسل آگاہ رہیں۔
نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اپنی نامزدگی پر پی پی پی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور عوامی خدمت کے عزم کا اظہار کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos