اسلام آباد: پاکستان کے ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں ایک شاندار عشائیے کا اہتمام کیا۔
عشائیہ میں پاکستان کے قومی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈ کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ دوستانہ ماحول میں وقت گزارا۔ اس موقع پر مختلف لذیذ پاکستانی کھانوں کا انتظام کیا گیا جسے تمام کھلاڑیوں نے خوب سراہا۔
سری لنکا اور زمبابوے کے کھلاڑیوں نے پاکستانی کھانوں کے ذائقے کی تعریف کی اور اس موقع کو یادگار قرار دیا۔ عشائیے کا مقصد کھلاڑیوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مضبوط کرنا اور کرکٹ کے ذریعے ٹیموں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔
تقریب کے دوران کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے تجربات کا تبادلہ کیا اور مختلف موضوعات پر گفتگو کے ذریعے باہمی ربط اور تعاون کو بڑھایا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos