وفاقی وزراء کا لاہور ائیرپورٹ دورہ،غیر قانونی امیگریشن کی سختی سے روک

 

لاہور میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر برائے اوورسیز پاکستانی چوہدری سالک حسین نے لاہور ائیرپورٹ کا اچانک دورہ کیا اور امیگریشن پراسیس کا جائزہ لیا۔ دونوں وزراء تقریباً دو گھنٹے ائیرپورٹ پر موجود رہے اور مسافروں کے دستاویزات کی جانچ پڑتال کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے امیگریشن کاونٹرز پر رش دیکھ کر ناراضگی کا اظہار کیا اور پراسیس کو جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ وزراء نے بیرون ملک جانے والے مسافروں سے بات چیت بھی کی اور ان کی سفری دستاویزات پر نظرثانی کی۔

ذرائع کے مطابق ڈرائیور کی ملازمت کے لیے بیرون ملک جانے والے ایک نوجوان کو ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کے باعث سفر سے روکا گیا، جس پر وفاقی وزیر سالک حسین نے فوری انکوائری کا حکم دیا۔ مسافروں کی دستاویزات کی تصدیق اور نجی کمپنی کو رقم واپس دلانے کا بھی بندوبست کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ضروری دستاویزات کے بغیر کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی اور غیر قانونی امیگریشن قطعی برداشت نہیں ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے مسافروں یا ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔