نیب نےملکی تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کا ریکارڈ قائم کردیا

 

 اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے گزشتہ اڑھائی برس کے دوران کرپشن، فراڈ اور سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے خلاف کارروائیوں میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے مارچ 2023 سے اکتوبر 2025 تک مجموعی طور پر 8 ہزار 397 ارب روپے وصول کیے۔ اس کے مقابلے میں 1999 سے فروری 2023 تک 23 سالوں میں نیب نے صرف 883 ارب روپے ریکور کیے تھے، یعنی حالیہ اڑھائی برس میں ریکوری کی شرح پچھلے 23 سال کے مقابلے میں تقریباً 10 گنا زیادہ رہی۔

حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال کے آخر تک مزید 2 ہزار ارب روپے کی ریکوری متوقع ہے، جس سے مجموعی اعداد و شمار میں مزید اضافہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق نیب کی سب سے بڑی کامیابی لینڈ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے حاصل ہوئی، جہاں بڑے پیمانے پر غیر قانونی طور پر الاٹ کی گئی سرکاری زمین واپس کرائی گئی، جس کی مالیت کھربوں روپے بنتی ہے۔

نیب کی یہ کامیابی ملک میں احتساب کے عمل کو مضبوط کرنے اور کرپشن کے خلاف جاری جنگ میں اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔