مقبوضہ مغربی کنارے:اسرائیلی فوج کی فائرنگ سےفلسطینی نوجوان شہید

مقبوضہ مغربی کنارے (نابلس): اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے پناہ گزین کیمپ پر چھاپے کے دوران ایک نوجوان فلسطینی حسن شرقاسی کو شہید کر دیا۔

ہلال احمر کے مطابق شرقاسی کو پیٹ میں گولی لگی اور اسے فوری طور پر رفیعہ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ طبی ماہرین نے بتایا کہ چھاپے کے دوران ایک اور نوجوان فلسطینی بھی زخمی ہوا۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے رات بھر عسکری کیمپ پر چھاپے مارے اور آس پاس کے علاقوں میں پیادہ دستے تعینات کیے۔ ہلال احمر نے مزید بتایا کہ فلسطینیوں پر براہِ راست گولہ بارود اور اسٹن گرینیڈ بھی استعمال کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔