اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے اپنی پہلی کاز لسٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق آئندہ ہفتے تین مختلف بنچ مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق چیف جسٹس امین الدین عدالت نمبر ایک میں مقدمات سنیں گے، جب کہ جسٹس حسن اظہر رضوی عدالت نمبر دو میں سماعت کریں گے۔
تیسرا بنچ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس کے کے آغا پر مشتمل ہوگا، جو کورٹ روم نمبر تین میں زیرِ سماعت مقدمات کی کارروائی کرے گا۔
نئی کاز لسٹ کے اجراء کے بعد وفاقی آئینی عدالت میں باقاعدہ عدالتی کام کا آغاز ہو رہا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos