گجرات میں انوکھا واقعہ،پولیس نے جن پر مقدمہ درج کرلیا

گجرات پولیس نے ایک حیران کن واقعے پر کارروائی کرتے ہوئے سابق داماد اور اس پر اثر انداز ہونے والے مبینہ ’’جن‘‘ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تھانہ ککرالی کی حدود میں واقع گاؤں بھدر کی رہائشی خاتون نے الزام عائد کیا کہ ان کے سابق داماد کبیر پر ایک عادل نامی ’’جن‘‘ وارد ہوتا ہے جو اسے قابو کرکے مبینہ طور پر خاتون سے زیادتی کرواتا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق 17 سالہ کبیر پر ’’جن‘‘ کے غلبے کے دوران خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا۔ خاتون کی شکایت پر ڈی پی او کے حکم پر کبیر اور مبینہ ’’جن‘‘ دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس ایچ او کے مطابق متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے، جس کی رپورٹ ایک سے دو روز میں موصول ہوگی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں اور جلد اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔