فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

تیسرا ون ڈے : سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلیے 212رنز کا ہدف دیدیا

راولپنڈی : تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ مہمان ٹیم نے  پاکستان کو جیت کیلیے 212رنز کا ہدف دیدیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے 211 رنز بنائے، مہمان ٹیم مقررہ 50 اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم 46ویں اوور میں پویلین لوٹ گئی۔

سری لنکا کی جانب سے سدیرا سمارا وکرما 48 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان کوشال مینڈس نے 34، پاون رتھنا یاکے نے 31، کامل مشارا نے 29 جبکہ پاتھم نسانکا نے 24 رنز سکور کیے۔

پاکستان کے محمد وسیم جونیئر نے 3، حارث روف اور فیصل اکرم نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ لنکن ٹیم کی کمان چریتھ اسالنکا کے بیمار ہونے کے باعث کوشل مینڈس کے سپرد ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں  پاکستان ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں،فیصل اکرم، شاہین آفریدی، فہیم اشرف اور حسیب اللہ پلیئنگ الیون میں شامل ہیں.

سری لنکن ٹیم کے کپتان چریتھ اسالنکا بیمار ہیں، کوشال مینڈس قیادت کررہے ہیں،میچ کیلیے سری لنکن ٹیم میں بھی چار تبدیلیاں کی گئی ہیں،حسیب اللہ تیسرے ایک روزہ میچ میں بطور وکٹ کیپر شامل کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کو حریف ٹیم کے خلاف سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔