فائل فوٹو
فائل فوٹو

حیدرآباد: پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے کا مقدمہ درج ، مالک و پارٹنر نامزد

حیدرآباد میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

تھانہ بی سیکشن پولیس نے واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، مقدمہ میں آتشبازی کا سامان بنانے والی فیکٹری مالک اسد خان اور پارٹنرز کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق فیکٹری پارٹنرز میں راشد خان، دلشاد خان، ارشد اور شکیل شامل ہیں۔مقدمے میں دہشت گردی ایکٹ، قتل بالسبب، خطرناک آتش گیر مادے کے ساتھ لاپروائی و دیگر دفعات کی گئی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری کے حادثے میں 10افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔