کانگو کے صوبے لوالابا میں تانبے کی کان میں المناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 43 کان کن جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ اس وقت ہوا جب کان کے اندر عارضی پل گر گیا اور متعدد کان کن اس کے نیچے دب گئے۔
قطری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر داخلہ نے بتایا کہ اب تک 43 لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور تلاش و ریسکیو کا عمل جاری ہے، تاہم شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کی وجہ سے امدادی ٹیموں کے لیے مقام حادثہ تک پہنچنا مشکل ثابت ہو رہا ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کی وجہ غیر قانونی کان کنوں کا خطرناک علاقے میں زبردستی داخل ہونا تھا۔ کان میں موجود عارضی پل پر ایک وقت میں زیادہ تعداد میں کان کنوں کے گزرنے سے پل گر گیا، جس کے باعث یہ سانحہ پیش آیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos