بہار انتخابات میں 14ہزار کروڑ روپے کے غلط استعمال کا الزام عائد

بھارت کی اپوزیشن جماعت نے بہار اسمبلی انتخابات میں حکومتی اتحاد پر 14 ہزار کروڑ روپے کے مبینہ غلط استعمال کا الزام عائد کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جن سوراج پارٹی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں حکومت نے عالمی بینک سے حاصل کردہ 14 ہزار کروڑ روپے کے قرض کے علاوہ مجموعی طور پر 40 ہزار کروڑ روپے عوامی مراعات اور ووٹ خریدنے کے لیے استعمال کیے۔

پارٹی کے قومی صدر ادے سنگھ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ انتخابات کے اعلان کے بعد "مکھیا منتری مہیلا روزگار یوجنا” کے تحت ہر خاتون کو 10 ہزار روپے منتقل کیے گئے، اور یہ رقم انتخابات سے ایک دن قبل تک جاری رہی۔

واضح رہے کہ بہار اسمبلی کے انتخابات میں حکمران اتحاد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور جے ڈی یو کی شراکت این ڈی اے نے 243 میں سے 203 سیٹیں جیتیں، جب کہ ایم جی بی کو 34 اور دیگر جماعتوں کو 6 سیٹیں حاصل ہوئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔