سعودی عرب،مدینہ کے قریب حادثہ،42 بھارتی عمرہ زائرین جاں بحق

 

سعودی عرب کے شہر مدینہ کے قریب ایک المناک حادثے میں 42 بھارتی عمرہ زائرین جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس اور ایک ڈیزل ٹینکر میں تصادم ہوا۔ بس میں سوار زیادہ تر مسافر اس وقت سو رہے تھے، جس کی وجہ سے آگ لگنے کے بعد بچنے کے مواقع نہ ہونے کے برابر تھے۔

مقامی میڈیا کے مطابق بس میں سوار کئی زائرین حیدرآباد کے رہائشی تھے۔ تلنگانہ حکومت نے بتایا کہ وہ ریاض میں بھارتی سفارت خانے کے ساتھ رابطے میں ہے اور فوری اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے نئی دہلی میں متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ سفارت خانے کے اہلکاروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور حادثے کی تفصیلات جلد از جلد اکٹھی کریں۔

حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے مرکزی حکومت سے جاں بحق زائرین کی لاشیں واپس لانے اور زخمیوں کو مناسب طبی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اویسی نے بھارتی سفارت خانے کے نائب چیف ابو ماتھن جارج سے رابطہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ وہ واقعے کی مکمل معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔