پرتگال: معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی معطلی کے باوجود پرتگال نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پورٹو میں کھیلے گئے میچ میں پرتگال نے آرمینیا کو 1-9 کے مارجن سے شکست دی، جس میں رونالڈو شریک نہیں تھے، تاہم ٹیم نے فیصلہ کن کامیابی حاصل کی۔
اکتالیس سالہ رونالڈو اگلے سال امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے ممکنہ اپنے چھٹے اور آخری ورلڈ کپ میں حصہ لیں گے۔ برؤنو فرنینڈس اور ژاؤ نیویس کی ہیٹ ٹرکس نے پرتگال کو گروپ ایف میں سرفہرست پوزیشن دلائی۔
ادھر ہنگری کو سرفہرست پوزیشن حاصل کرنے کا موقع تھا، مگر بڈاپسٹ میں آئرلینڈ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے انہیں 3-2 سے شکست دی، جس کے ساتھ آئرلینڈ پلے آف مرحلے میں پہنچ گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos