تائیوان نے چین کے بڑھتے دباؤ کے پیشِ نظر شہری دفاع کتابچے ملک بھر میں تقسیم کرنا شروع کر دیئے
تائیوان نے پہلی بار ملک بھر میں تقریباً 98 لاکھ گھروں میں شہری دفاع سے متعلق خصوصی کتابچے تقسیم کرنا شروع کر دیے ہیں، جن میں ممکنہ ہنگامی حالات اور چینی حملے کی صورت میں شہریوں کے لیے رہنمائی شامل ہے۔
رائٹرز کے مطابق ستمبر میں متعارف کرائے گئے کتابچوں میں شہریوں کو بم شیلٹرز تلاش کرنے، ایمرجنسی کِٹ تیار کرنے اور دشمن فوجیوں سے بچنے کی واضح ہدایات دی گئی ہیں۔ تائیوان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور عوام اس کے لیے تیار ہیں۔
نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل لن فی فین نے بتایا کہ یہ کتابچے عوام کو روزانہ بنیاد پر موجود ہائبریڈ جنگی حالات سے نمٹنے کی تربیت فراہم کریں گے۔ حکومت جلد شہریوں کے لیے ایمرجنسی کِٹس کی تیاری سے متعلق مہم بھی شروع کرے گی۔
چین نے تائیوان کے اس اقدام پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos