وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے جہاں انہیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ نے استقبال کیا۔

وزیراعظم آج کینٹ ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح کریں گے، جس کے تحت اسٹیشن میں جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

اسٹیشن پر سی آئی پی لاؤنجز، ویٹنگ ایریاز، ایکسیلیٹرز، ایگزیکٹو واش رومز، اے ٹی ایم مشین اور مفت وائی فائی کی سہولتیں بھی متعارف کرائی گئی ہیں، تاکہ مسافروں کے لیے بہتر تجربہ یقینی بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔