بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے کا فیصلہ آج سنایا جا رہا ہے، جس میں استغاثہ نے ان پر 1,400 افراد کے قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے سزائے موت کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ مقدمہ خصوصی انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل میں چل رہا ہے اور 80 سے زائد افراد نے گواہی دی ہے، جبکہ مقدمے میں دس ہزار صفحات پر مشتمل دستاویزات پیش کی گئی ہیں۔ شیخ حسینہ اس مقدمے میں غیر حاضر ہیں اور کسی بھی الزام کو تسلیم نہیں کرتیں۔
فیصلے کے اعلان سے قبل پورے بنگلادیش میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، عدالت کے باہر پولیس ناکے لگا کر امن و امان یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے، اور عوام ٹی وی کے ذریعے براہِ راست عدالتی کارروائی دیکھ رہے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos