سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سات سال بعد امریکا پہنچ گئے

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان امریکا کے دورے پر وائٹ ہاؤس پہنچ گئے جہاں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں طویل مدتی تعاون کو مضبوط کرنے، تیل اور سیکیورٹی کے تعلقات بڑھانے، تجارتی و تکنیکی شعبوں اور جوہری توانائی میں تعاون کو فروغ دینے پر بات ہوئی۔

یہ ولی عہد کا امریکا کا پہلا دورہ 2018 کے بعد ہے، جب سعودی ناقد جمال خشوقجی کے قتل کے واقعے کے بعد عالمی سطح پر تعلقات میں تناؤ پیدا ہوا تھا۔ امریکا اور سعودی عرب اب سات سال بعد تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

محمد بن سلمان امریکا سے علاقائی سیکیورٹی کی ضمانتیں، اے آئی ٹیکنالوجی میں تعاون اور سعودی سول جوہری پروگرام میں پیش رفت چاہتے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس دورے سے سعودی عرب کے توانائی و دفاعی شعبے میں امریکا کے ساتھ تعلقات مضبوط ہو سکتے ہیں اور جوہری توانائی میں ممکنہ سمجھوتے کے دروازے کھل سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔