بنگلہ دیش:شیخ حسینہ کو استغاثہ کی جانب سے سزائے موت کی استدعا

بنگلہ دیش کے خصوصی ٹریبیونل نے سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے میں استغاثہ کی جانب سے سزائے موت کی استدعا کے بعد فیصلہ آج سنانے کا اعلان کیا ہے۔ شیخ حسینہ پر الزام ہے کہ گزشتہ سال جولائی میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران طاقت کا بے جا استعمال کرتے ہوئے سینکڑوں افراد کے قتل میں ملوث تھیں۔

فیصلے کے موقع پر ڈھاکہ میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس، ریپڈ ایکشن بٹالین اور بنگلہ دیش بارڈر گارڈ تعینات ہیں۔ گزشتہ سال مظاہروں میں 1,400 افراد ہلاک ہوئے تھے اور اس کیس میں ان کی ہلاکتوں کے متاثرین کے لواحقین بھی عدالت میں موجود ہیں۔

بی بی سی آئی نے رواں سال تصدیق کی کہ سابق وزیرِاعظم کی ایک آڈیو لیک ہوئی، جس میں وہ سکیورٹی فورسز کو مظاہرین کے خلاف مہلک ہتھیار استعمال کرنے اور گولی چلانے کی اجازت دیتے سنی گئی ہیں۔ شیخ حسینہ اور ان کی جماعت عوامی لیگ ان الزامات کی سختی سے تردید کرتی ہیں۔ سابق وزیرِاعظم اس وقت بھارت میں مقیم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔