وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ترقی کی رفتار بڑھانے کے لیے آبادی کا کنٹرول ناگزیر ہے۔
وزیر خزانہ نے پاپولیشن کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی مسائل اور غربت کو جنم دیتی ہے، اور معیشت و آبادی کے درمیان توازن قائم کرنا پائیدار ترقی کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے، لیکن زیادہ آبادی وسائل پر دباؤ ڈالتی ہے اور کچی آبادیاں بھی سماجی و اقتصادی مسائل کا باعث بنتی ہیں، جبکہ ان کا درست ڈیٹا حکومت کے پاس موجود نہیں ہوتا۔
مزید برآں، محمد اورنگزیب نے موسمیاتی تبدیلی کو بھی ایک بڑا چیلنج قرار دیا اور کہا کہ حکومت ماحول دوست معیشت پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ وزیر خزانہ نے زور دیا کہ متوازن آبادی کے بغیر ترقی کی رفتار تیز نہیں کی جا سکتی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos