ڈھاکا: بنگلہ دیش نے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کے فیصلے کے بعد انڈیا سے شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
وزارت خارجہ نے پیر کو ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ’بین الاقوامی فوجداری ٹریبونل کے آج کے فیصلے میں، مفرور شیخ حسینہ اور اسد الزماں خان کمال کو جولائی میں ہونے والے قتل کے لیے قصوروار ٹھہرایا گیا ہے اور انھیں سزا سنائی گئی ہے۔‘
اس میں کہا گیا ہے کہ ’کسی بھی دوسرے ملک کے لیے انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب افراد کو پناہ دینا غیر دوستانہ رویہ اور انصاف کی توہین ہو گی۔‘
بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم انڈین حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ دونوں سزا یافتہ افراد کو فوری طور پر بنگلہ دیشی حکام کے حوالے کرے۔
دونوں ممالک کے درمیان موجود حوالگی کے معاہدے کے مطابق یہ انڈیا کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان رہنماؤں کی حوالگی کو یقینی بنائیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos