سہ فریقی سیریزٹرافی۔ رونمائی

سہ فریقی ٹی 20 سیریزآج شروع،پاکستان اور زمبابوے مدمقابل

پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے پر مشتمل ٹی20 سہ ملکی سیریز آج شروع ہورہی ہے،پہلے میچ میں میزبان ٹیم پاکستان اور زمبابوے مدمقابل آئیں گی۔

لیگ مرحلے میں ہر ٹیم 4،4 میچز کھیلے گی، پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست 2 ٹیمیں 29 نومبر کو فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔

تمام 7میچز دن رات کے ہیں جو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

سہ فریقی سیریز کا ہرمیچ شام 6بجے شروع ہوگا۔

گذشتہ روز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے اندر منعقدہ تقریب کے دوران ٹرافی کی رونمائی ہوئی ۔ اس تقریب میں قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا، زمبابوے کے کپتان سکندر رضا اورسری لنکا کے آل راؤنڈر ڈاسن شاناکا نے ٹیم کی نمائندگی کی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔