سم کا غلط استعمال،پی ٹی اے کا الرٹ جاری

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو سم کے غلط استعمال سے متعلق الرٹ جاری کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں پی ٹی اے نے واضح کیا کہ اپنی سم کسی دوسرے شخص کو دینا قانونی جرم ہے، جس کا غلط استعمال کرکے کوئی بھی غیر قانونی سرگرمی انجام دی جا سکتی ہے۔

پی ٹی اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ چیک کریں کہ ان کے شناختی کارڈ پر کتنی سمیں رجسٹرڈ ہیں۔ سموں کی تعداد جاننے کے لیے شناختی کارڈ نمبر 668 پر ایس ایم ایس کیا جا سکتا ہے، جبکہ نامعلوم یا غیر متعلقہ سموں کو فوری بلاک کرانے کی تاکید کی گئی ہے۔

اتھارٹی نے یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ نئی سم ہمیشہ مستند فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر سے ہی حاصل کی جائے تاکہ غلط استعمال کے خطرات کم کیے جا سکیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔