کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے ای چالان کے جرمانے پر ملک کے دیگر علاقوں کے مقابلے میں کراچی میں غیر معمولی طور پر بات ہو رہی ہے۔
عوامی مطالبے کے پیش نظر پولیس حکام اس سلسلے میں غور و فکر کر رہے ہیں اور جلد اس پر فیصلہ متوقع ہے۔ ایک اعلیٰ پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سندھ میں ای چالان کے مختلف جرمانوں کی رقم میں کمی یا نہ کرنے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔
پولیس افسر کے مطابق سندھ حکومت کی مشاورت سے کچھ جرمانوں کی رقم میں کمی آئندہ ہفتے متوقع ہے، تاہم ای چالان کیٹیگریز میں قطعی طور پر کوئی عمومی رعایت نہیں دی جائے گی۔ مخصوص مدت کے لیے بعض خلاف ورزیوں پر جرمانے کم کیے جا سکتے ہیں، جبکہ انتہائی خطرناک خلاف ورزیوں پر چالان کی رقم میں اضافہ یا کارروائی میں تیزی ممکن ہے۔
افسر نے مزید بتایا کہ آئندہ ہفتے پولیس حکام کی جانب سے اس سلسلے میں عوامی آگاہی مہم بھی شروع کی جائے گی تاکہ شہری ای چالان کے نظام اور قواعد سے باخبر رہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos