بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد ڈھاکا کی جانب سے بھارت سے ان کی حوالگی کا مطالبہ کیا گیا، جس پر بھارتی حکومت نے اپنا ردعمل دیا ہے۔
بھارتی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ بنگلہ دیشی عدالت کے فیصلے سے آگاہ ہے اور صورتحال کو قریب سے دیکھ رہی ہے۔ وزارتِ خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت اپنے پڑوسی ملک بنگلہ دیش کے عوام کے بہترین مفادات کے لیے پرعزم ہے اور تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ مسلسل تعمیری رابطہ جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس اقتدار سے محروم ہونے کے بعد شیخ حسینہ واجد بھارت منتقل ہو گئی تھیں۔ بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے حال ہی میں فیصلہ سناتے ہوئے انہیں انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب قرار دیا اور سزائے موت کا حکم دیا۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ کے دورِ حکومت میں طلبہ کے احتجاج کے دوران تقریباً 1400 افراد ہلاک ہوئے، جس کا ذمہ دار سابق وزیراعظم کو ٹھہرایا گیا ہے۔ کے لیے مکمل تیار ہو۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos