2050 تک پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہوگا،ماہرین کا انتباہ

 

امریکا کے معروف ماحولیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2050 تک پاکستان خطرناک ماحولیاتی تبدیلیوں کا سامنا کرتا رہے گا۔

پروگرام کیپیٹل ٹاک میں ڈاکٹر ارم ستار نے کہا کہ مستقبل میں مزید سیلاب اور خشک سالی کا سامنا ہوگا، جس سے صحت اور غذائی معیار پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

بوسٹن یونیورسٹی کے ڈاکٹر عادل نجم نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کسی تقریر یا انتباہ کا انتظار نہیں کرے گی اور اس کے اثرات ہر شخص پر ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان خطے میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔ رواں برس جون تا ستمبر 2025 کے سیلاب نے ملک کی معیشت کو 822 ارب روپے سے زائد نقصان پہنچایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔