پاکستان کے دورے پر موجود سری لنکن کرکٹ ٹیم کو غیر متوقع مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ ٹیم کے دو اہم کھلاڑی اچانک بیماری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
ٹیم کے کپتان چریتھ اسالنکا اور فاسٹ بولر اسیتھا فرنینڈو کی طبیعت ناساز ہونے پر سری لنکن کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا کہ دونوں کھلاڑی فوری طور پر وطن واپس جائیں گے۔ اسالنکا اور فرنینڈو آج ہی کولمبو روانہ ہو رہے ہیں۔
ان کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت داسن شناکا کو سونپ دی گئی ہے، جو کل سے شروع ہونے والی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سری لنکن ٹیم کی رہنمائی کریں گے۔
سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شامل ہیں، جبکہ پہلا میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ کپتان اور اہم فاسٹ بولر کے بغیر سری لنکا کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے، تاہم شائقین اُمید رکھتے ہیں کہ نئی قیادت میں ٹیم بہترین کھیل پیش کرے گی اور مقابلہ دلچسپ بنائے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos