بھارتی شہر نے مدینہ بس حادثہ میں خانددان کے 18 افراد کھو دیئے

 

سعودی عرب میں مدینہ جانے والی عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار ہو گئی، جس میں بھارت کے تلنگانہ ریاست کے شہر حیدرآباد کے 42 افراد جاں بحق ہوئے۔ اس المناک حادثے میں 35 سالہ سید راشد کے 18 قریبی رشتہ دار بھی  جاں بحق ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راشد کے والدین، بھائی، بھابھی اور 3 بچے حادثے میں جان سے گئے۔ سید راشد نے بتایا کہ 9 نومبر کو حیدرآباد ایئرپورٹ سے روانگی کے وقت انہوں نے اپنے تمام رشتہ داروں سے خدا حافظ کہا تھا اور بچوں کے ساتھ الگ سفر کرنے کی ہدایت کی تھی۔ راشد نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "کاش وہ میری بات مان لیتے، کچھ بچ جاتا۔ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ ملاقات آخری ہوگی۔”

اسی حادثے میں ایک اور بھارتی شخص نے بتایا کہ ان کے دو سالے، ساس اور بھانجی بھی اس المناک حادثے میں جاںبحق ہو گئے۔

حادثے کے بعد سعودی حکام اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے، جبکہ متاثرین کے لواحقین کو شہدائے کی تدفین اور ضروری معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔