راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے آج بھی کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی، جس کے بعد بانی کی بہنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے دیا۔راولپنڈی پولیس نے کریک ڈاؤن کرکے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا جاری ہے، پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کر کے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔
مذاکرات میں ناکامی کے بعد راولپنڈی پولیس نے دھرنے کے شرکا ےک خلاف کریک ڈاون شروع کیا اور مرد کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردیں۔
پولیس کریک ڈاؤن کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا جاری ہے۔
پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروا دی،ڈی ایس پی اظہر شاہ نے فیکٹری ناکے پہنچ کر وارنٹ کی تعمیل کروائی۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے وارنٹ پر دستخط کرکے ایک کاپی وصول کرلی۔
انسداد دہشتگری عدالت راولپنڈی نے مسلسل عدم پیشی پر علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos