اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اسلامک سولیڈیریٹی گیمز 2025 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میںانہوں نے قوم سے اپیل کی وہ ان کی کامیابی کے لیے دعا کرے، تاکہ وہ بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔انہوں نے بتایاکہ ان کی پرفارمنس پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے ہوگی۔
ارشد ندیم پیرس اولمپکس میں بھی گولڈ میڈل حاصل کرچکے ہیں۔گذشتہ سال منعقدہ مقابلوں میں انہوں نے طویل ترین جیولن تھروکا اولمپک ریکارڈ قائم کیا تھا۔
چھٹے اسلامی سولیڈیریٹی گیمزمیں پاکستان کے یاسرسلطان بھی حصہ لے رہے ہیں۔ان کے علاوہ ہائی جمپ میں شاروزخان میدان میں اتریں گے۔
ان کھیلوں میں اب تک پاکستان باکسنگ کے 2 تمغے جیت چکاہے۔ان میں قدرت اللہ اور فاطمہ زہرہ شامل ہیں۔دونوں نے کانسی کے تمغے حاصل کیے ۔
پاکستان سے مجموعی طورپر 54 کھلاڑی شریک ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos