برطانیہ میں گزشتہ سال257000شہری ملک چھوڑ گئے

 

 برطانیہ کے دفتر برائے قومی شماریات نے گزشتہ سال ملک چھوڑنے والے شہریوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 57 ہزار برطانوی شہری ملک چھوڑ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی نیٹ مائیگریشن گزشتہ برس توقع سے تقریباً 20 فیصد کم رہی اور دسمبر 2024 میں نیٹ مائیگریشن کی تعداد 34 ہزار 500 تک محدود ہو گئی۔ پہلے بین الاقوامی مسافروں کے سروے کے ذریعے شہریوں کی نیٹ مائیگریشن کا تخمینہ لگایا جاتا تھا، تاہم اب دفتر برائے قومی اعداد و شمار نے ڈیپارٹمنٹ فار ورک اینڈ پینشن کے ڈیٹا کے مطابق نظرثانی شدہ تخمینہ جاری کیا ہے۔ رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ برطانیہ واپس آنے والے شہریوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد 1 لاکھ 43 ہزار تک پہنچ گئی ہے، جو ملک میں آمد و رفت کے توازن کی عکاسی کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔