اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں اڑادیں،13 جاں بحق

 

رواں روز اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کو نظرانداز کرتے ہوئے لبنان پر دوبارہ حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 13 افراد جان کی بازی ہار گئے اور متعدد زخمی ہوئے۔ لبنانی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فضائی حملہ جنوبی علاقے صیدون میں اوپن اسپورٹس گراؤنڈ پر کیا گیا، جو پناہ گزینوں کے زیر استعمال تھا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ حملے کے دوران وہاں حماس کے ارکان موجود تھے جو اسرائیل کے خلاف کارروائی کی تیاری کر رہے تھے، تاہم انہوں نے اس دعوے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے پناہ گزینوں کے زیر استعمال اوپن اسپورٹس گراؤنڈ کو بلاجواز نشانہ بنایا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھا، مگر اس کے باوجود اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان پر حملے جاری ہیں۔ اس ماہ کے آغاز میں بھی اسرائیلی ڈرون حملے میں جنوبی لبنان میں 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔