کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج سے 24 نومبر تک ہوگی۔ ریٹرننگ افسران امیدواروں کے کاغذات منظور یا مسترد کرنے کے بعد اپیلیں اپیلیٹ ٹریبونل کے پاس دائر کرنے کی آخری تاریخ 28 نومبر مقرر کی ہے، جبکہ ان پر حتمی فیصلے کی آخری تاریخ 3 دسمبر ہوگی۔
امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 4 دسمبر کو اور دست برداری و حتمی فہرست 5 دسمبر کو شائع ہوگی۔ انتخابی نشان کی الاٹمنٹ 6 دسمبر کو کی جائے گی۔ پولنگ اتوار، 28 دسمبر 2025 کو صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی اور نتائج کی تکمیل 31 دسمبر 2025 تک متوقع ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos