کراچی کے علاقے لیاری کو جنگ کے میدان کے طور پر پیش کرنے والی بالی ووڈ فلم ’دھرندر‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، جس میں پاکستان کے معروف پولیس افسر چوہدری اسلم اور رحمٰن ڈکیت سمیت دیگر کردار دکھائے گئے ہیں۔
ٹریلر میں بھارتی اداکار رنویر سنگھ را ایجنٹ کے روپ میں نظر آرہے ہیں، سنجے دت کو شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کے طور پر اور اکشے کھنہ کو رحمٰن ڈکیت کے کردار میں دکھایا گیا ہے۔ مزید برآں، فلم میں پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی تصاویر اور پیپلز پارٹی کے جھنڈے بھی شامل ہیں۔
’دھرندر‘ کا ٹریلر جاری ہوتے ہی بالی ووڈ انڈسٹری میں تنقید کا مرکز بن گیا ہے، اور بھارت کے اندر بھی اس پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
فلم میں پاکستان کے حساس سیاسی اور سیکیورٹی شخصیات کو دکھانے کے باعث اسے پروپیگنڈا فلم قرار دیا جا رہا ہے۔
فلم کی ریلیز آئندہ ماہ دسمبر کے آغاز میں متوقع ہے، مگر ٹریلر ہی کافی تنازعہ پیدا کر چکا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos