کھانسی کے یہ شربت استعمال نہ کریں

پنجاب ڈرگ کنٹرول نے کھانسی کے شربت سمیت مختلف ادویات کے مخصوص بیچز کو سب اسٹینڈرڈ قرار دے کر فروخت روکنے اور واپس کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ الرٹ کے مطابق ڈیلرز، ہول سیلرز اور ریٹلرز میں موجود متعلقہ بیچز فوری طور پر واپس کیے جائیں۔

سب اسٹینڈرڈ قرار دی جانے والی ادویات میں ایریکوف کھانسی کا شربت شامل ہے، جس میں ڈائی ایتھائلین گلائیکول کی مقدار حد سے زیادہ پائی گئی، نیز لورٹاڈین 10 ملی گرام ٹیبلٹ، سیف میڈ 100 ملی لیٹر اور کریم کناڈرائین بھی واپس کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ماہرین صحت نے شہریوں کو نزلہ، زکام، کھانسی، ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وہ تجویز کرتے ہیں کہ ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملایا جائے، فاصلہ رکھا جائے، ماسک کا استعمال کیا جائے اور قوت مدافعت بڑھانے کے لیے اچھی اور متوازن غذا کا استعمال کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔