وسط ایشیا میں کانسی کے دورکی بستی دریافت ہوئی ہے جس کے بارے میں اندازہ ہے کہ یہ 1600 قبل مسیح کے لگ بھگ ایک صنعتی مقام تھا۔کہاجارہاہے کہ یہ قصبہ کسی زمانے میں طاقت کا مرکزتھا۔
یہ دریافت موجو دہ قزاخستان میں گھاس کے کھلے میدانوں پر ہوئی ہے۔یہاں کبھی ’’ سمیارکا‘‘ نام کی آبادی تھی اور اس کے محل وقوع کی وجہ سے جوسلسلہ وار وادیوں جیسا دکھائی دیتاہے اسے ’’ سات گھاٹیوں کا شہر‘‘کا نام دیاگیاہے۔
ماہرین کی ٹیم کو مطالعہ اور جائزہ لینے سے پتاچلاہے کہ یہ ایک وسیع و عریض علاقہ تھا جو کبھی رہائشی مکانات سے بھرا ہوا تھا،یہاں ایک مرکزی عمارت بھی تھی، جو شاید رسومات یا حکمرانی کے لیے استعمال ہوتی تھی، اور ممکنہ طور پر کانسی کا پیداواری مرکزتھا ۔
مطالعہ کے مصنفین کا کہناہے کہ اس علاقے میں ٹن کانسی کی پیداوار کا ہونا ایک نایاب چیز ہے۔
ٹن کانسی کے استعمال سے مضبوط اوزار اور دیگرٹھوس مواد بناناممکن ہوتاتھا۔
علاقے میں کھدائی شروع کی جا رہی ہے۔ سیمیارکا میں مسلسل ایسی دریافتیں سامنے آرہی ہیں جو زمانہ قبل ازتاریخ کے بارے میں نئی معلومات فراہم کرتی ہیں۔کیوں کہ اب تک وسط ایشیاکو خانہ بدوشوں کی سرزمین سمجھا جاتارہاہے جو خیموں میں رہتے تھے، لیکن اب جو کچھ یہاں سے ملاہے وہ اس تاثر سےواضح طورپر بالکل مختلف ہے۔
دریائے ارٹیش وادی کے اوپر 140 ہیکٹر (تقریباً 346 ایکڑ) پر پھیلی ہوئی،اس بستی کا بڑا سائز اور تزویراتی محل وقوع بتاتاہے کہ کانسی کے زمانے میں دنیا کے بڑے شہروں کی طرح میدانی علاقوں میں بھی متمدن شہر آبادتھے۔
ماہرین کے مطابق یہ کوئی بڑا شہرنہیں تھا لیکن بھاری صنعت، خوب صورت دکانیں یاایوان اقتدارپائے جانے کے لحاظ سے ’’ سمیارکا‘‘آس پاس کی بستیوں سے بہت مختلف ہے کیوں کہ کچھ شہری خدمات مہیا کرتا تھا۔
سینٹ لوئی ،واشنگٹن یونیورسٹی میں آثار قدیمہ کے پروفیسر مائیکل فریچیٹی نے کہا کہ سیمیارکا اس بات کا ثبوت ہو سکتا ہے کہ یہ خطہ عام چراگاہوں اور دیگر اہم سماجی عناصر، جیسے ٹن کانسی کی پیداوار، جو اس وقت کی سب سے اہم ٹیکنالوجیز میں سے ایک تھی ،کے درمیان توازن پایا ہے۔
ابھی تک جو تحقیق ہوئی ہے اس نے پوری بستی میں کم از کم 15 ڈھانچوں کا خاکہ ظاہر کیا ہے، جن میں سے کچھ اندرونی کمروں کے ساتھ مکانات ہونے کے ثبوت دکھاتے ہیں۔
وہاں کتنے لوگ رہتے تھے؟ بستی کب تک قائم رہی؟ شہر کا دوسرے علاقوں سے کیا تعلق تھا؟، امید ہے کہ کھدائی کے عمل سے ان سوالوں کے جوابات مل جائیں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos