کیف: یوکرین کے مغربی شہر ٹیرنوپِل پر ڈرون اور میزائل حملہ میں کم از کم 25 افراد ہلاک اور 73 زخمی ہو گئے ہیں، اس حملے میں دو کثیر منزلہ رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
یوکرین کی وزارت داخلہ نے بدھ کی سہ پہر کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ ترنوپل میں، کم از کم 25 افراد، جن میں تین بچے بھی شامل ہیں، ہلاک ہو گئے،73 زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق روسی فوج کے اس حملے میں زخمی ہونے والے 73 افراد میں 14 بچے بھی شامل ہیں۔ یوکرینی حکام کے مطابق یہ فروری 2022 میں جنگ کے آغاز کے بعد مغربی یوکرین پر ہونے والے مہلک ترین حملوں میں سے ایک ہے۔
روسی فوج کے ان حالیہ حملوں میں دو دیگر مغربی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جن میں لیویو اور ایوانو-فرانکیفسک بھی شامل ہیں، تاہم ایک اور ڈرون حملے میں شمالی شہر خارکیف کے تین اضلاع کو ہدف بنایا گیا جس میں 30 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے۔ آن لائن پوسٹ کی گئی تصاویر میں عمارتوں اور گاڑیوں میں لگی آگ کو دیکھا جا سکتا ہے۔
یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلینسکی نے کہا کہ روس نے 470 سے زیادہ ڈرون اور 47 میزائل داغے، جس کے نتیجے میں ’بڑی تباہی‘ ہوئی۔ انھوں نے خبردار کیا کہ ٹیرنوپِل میں ملبے تلے دب جانے کی کی بھی اطلاعات ہیں۔
Across many of our regions, work is underway to address the aftermath of Russia’s attack. It is confirmed that Russia launched more than 470 attack drones and 48 missiles of various types against Ukraine overnight – one ballistic and the rest cruise missiles.
In Ternopil,… pic.twitter.com/EwQmc6Nv1S
— Volodymyr Zelenskyy / Володимир Зеленський (@ZelenskyyUa) November 19, 2025
یوکرین کی وزارتِ توانائی کے مطابق ملک کے کئی علاقوں میں بجلی کی ترسیل معطل ہو جانے کی بھی اطلاع ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos