پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے رہنماؤں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بلوچستان کے موجودہ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کو ان کی کارکردگی اور مبینہ بیڈ گورننس کے باعث تبدیل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں اور نیا وزیراعلیٰ بھی پیپلز پارٹی سے ہی ہوگا۔
ن لیگی سینیٹر دوستین خان ڈومکی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تقریباً پونے دو سال بعد سرفراز بگٹی کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جبکہ نئے ناموں پر مشاورت بھی شروع ہو چکی ہے۔ ان کے مطابق فیصلہ سرفراز بگٹی کی کارکردگی سے پارٹی کے اپنے ارکان کی ناراضی کے بعد کیا گیا ہے اور جلد بلوچستان اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی متوقع ہے۔
پارلیمانی سیکرٹری لیاقت لہڑی نے بھی اس تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک ایسے نئے وزیراعلیٰ کو سامنے لانا چاہتی ہے جو بلوچستان کے دیرینہ مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو اور پارٹی میں اکثریت اسی فیصلے کی حامی ہے۔
دوستین ڈومکی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان وزارتِ اعلیٰ کے لیے ڈھائی ڈھائی سال کی پاور شیئرنگ ڈیل بھی طے ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos