مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیزی مکروہ اقدام،مقابلہ کرنا ہوگا:برطانوی وزیراعظم

برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز رویوں کو شدید الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے انہیں مکروہ اور ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات کی برطانوی معاشرے میں کوئی جگہ نہیں۔

ہاؤس آف کامنز سے خطاب میں وزیراعظم نے بتایا کہ حکومت ملک میں بڑھتی ہوئی اسلاموفوبیا اور نسل پرستی کے رجحانات کا مقابلہ کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی رویوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس مسئلے سے بھرپور طریقے سے نمٹا جائے گا۔

کیئر اسٹارمر نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ حکومت مساجد اور مسلم اسکولوں کی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے اضافی فنڈز فراہم کر رہی ہے، تاکہ نفرت انگیز واقعات کی بہتر نگرانی کی جا سکے اور متاثرہ افراد کی بروقت مدد ممکن ہو سکے۔

وزیراعظم کے مطابق اقلیتوں کے خلاف نفرت اور تعصب نہ صرف معاشرتی ہم آہنگی کے خلاف ہے بلکہ برطانوی اقدار سے بھی مطابقت نہیں رکھتا، اس لیے اس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔